63

صدر نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاورہائیکورٹ میں بطورقائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔صدرمملکت نے چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔