73

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔نگران پنجاب حکومت کا گریڈ 1 سے 20 تک کے ملازمین کی ترقیوں سے متعلقہ امور کے حل کے لئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ بتایا کہ ملازمین کے محکمانہ اورترقیوں سے متعلقہ امور حل کرنے کیلئے وزیراعلی آفس میں خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔

وزیراعلی کے اسپیشل سیکرٹری محمداحمد فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے۔