45

چھوتا ون ڈے ; بابر اعظم کاکی ٹیم میں 5تبدیلیوں کا اعلان

  کراچی: کپتان بابراعظم نے پلئینگ الیون میں ٹاس کے وقت 5 تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز کے چوتھے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس کے وقت اعلان کیا کہ امام الحق کی جگہ شان مسعود، عبداللہ شفیق کی جگہ افتخار، نائب کپتان شاداب کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب بولنگ کے شعبے میں نسیم کی جگہ حارث رؤف کو موقع دیا گیا ہے جبکہ انجری کے شکار محمد نواز کو چوتھے ون ڈے سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔

پاکستان آئی سی سی مینز ون ڈے رینکنگ میں اس وقت پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔