27

عمران خان کی تمام 9 مقدمات میں ضمانت منظور

عمران خان کی دہشتگردی کے سات مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور،عدالت نے دس روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کا حکم دیدیا۔کچہری کے دو مقدمات میں نو مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صدر نے دلائل دیے۔

ضمانتوں کی درخواست پرسماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم گریس کے ساتھ ریلیف دے رہے تھے آپ لینا نہیں چاہتے،ایسے تو پھر ایسے ہی سہی، ہم اپنا آرڈر پاس کریں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےکہا کہ ہم نے کہا تھا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے پروٹیکشن دیں گے، آپ نے ابھی تک تفتیش بھی جوائن نہیں کی، آپ کو پہلی تاریخ سے باورکرایا تھا کہ ہم صرف پروٹیکشن دیں گے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جینوئن نہیں ہے۔فواد چودھری اورایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون میں تلخ کلامی،عدالت نےفریقین کے رویےپر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی ایک لفظ نہ بولے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری خود روسٹرم پر آگئے،کہاباہرسیکیورٹی کا نہیں خوفزدہ کرنے کا انتظام ہے، اس وقت صرف عمران خان عدالتی احکامات مان رہے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کی تھی۔وکیل سلمان صفدر نے عمران خان کی آج ہر صورت میں پیشی کی یقین دہانی کرائی تھی۔ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔