18

مجھے یا مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔عمران خان

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے یا پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو کچھ ہوا ہے تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔ پاؤں پر سوجن کے باوجود عدالت جارہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 4 چیزوں پر بات کرنی ہے۔ عدالت نے مجھے پاؤں پر سوجن کے باوجود طلب کیا۔ میں عدالت جا رہا ہوں۔

ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ ہم ان جیسے لوگوں کی طرح نہیں جو ہر وقت ذلیل حرکتیں کرتے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہائی کورٹ کو واضح کیا کہ مجھے 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جس کو ڈرٹی ہیری کہتے ہیں، اس نے قتل کرنے کی کوشش کی۔ اب مراد سعید کو بھی دہشت گرد کہا جارہا ہے۔ مجھے یا مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو احتجاج کیلئے  کہا کہ سب کو کال دے رہا ہوں کہ آپ سب نے ہفتے کے روز پرسوں اپنے گھروں سے مغرب کے وقت نکل آنا ہے۔