17

پرویزالہٰیکی 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے 15 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالہٰی نے غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس کو روکنے سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گھر پر آپریشن کے دوران چادراور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے بے بنیاد الزامات پر مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ 

عدالت نے پرویزالہٰی کی 15 مئی تک حفاظتی حمانت منظور کرلی۔