22

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل،3 مئی کی بجائے 2 مئی کو ہوگا

قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کردیا۔ سیکرٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا 3 مئی دوپہر 4 بجے بلایا جانے والا اجلاس اب منگل 2 مئی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔