22

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے نکاح کی تصاویر شئیر کردیں

فاطمہ بھٹو نے شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نکاح کی تقریب کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ذوالفقارجونیئر نے گذشتہ روز اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کے حوالے سےسوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تفصیلات شیئر کیں۔ جونیئر ذوالفقارنے لکھا کہ اپنے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندن کی جانب سے وہ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ کہ ان کی بہن فاطمہ بھٹو اورگراہم کی نکاح کی تقریب ہمارے گھر کلفٹن 70 میں ہوئی۔ نکاح کی اس تقریب کو فاطمہ کی سب سے پسندیدہ ترین جگہ، میرے دادا (ذوالفقار بھٹو) کی لائیبریری میں رکھا گیا۔ آج کل کے مشکل ترین حالات میں ہمیں یہ بالکل بھی اچھا محسوس نہیں ہوا کہ ہم شادی کی شاندار تقریب رکھیں۔ فاطمہ اور گراہم (جبران) کو اپنی دعاوں کو یاد رکھیں گا۔

 

 

 

فاطمہ بھٹو نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے شیئر کیا کہ میرے بھائی ذوالفقار نے مجھے ہمارے دادا ذوالفقارعلی بھٹو کا امام ضامن بندھا، ہماری نکاح کی تقریب میرے داد کی لائیبریری میں ہوئی جوکہ دنیا میں میری سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے۔

 

 

ہمارے پیچھے میری پھوپھو، چاچا اورمیرے والد کی بچپن کی تصاویر تھیں۔ ساتھ ہی پیپلز پارٹی کا وہ جھنڈا بھی موجود تھا جو کہ میرے دادا نے خود لگایا۔ ہم شادی کی شاندار تقاریب نہیں چاہتے کیونکہ مجھے لگژری شادی کی تقریب پسند نہیں۔ خاص کر یہ سب تو بہت عجیب لگتا کہ ان حالات میں کہ جب سب ہی مشکلات سے گزر رہے ہو۔ اس دن میں نے اپنے والد کو بے حد یاد کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے دل میں زندہ ہیں، بالکل ایسے ہی کہ جیسے وہاں سب موجود تھے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گا۔ آپ سب کا بے حد شکریہ!