18

عمران خان کی 121 مقدمات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کیخلاف درج 121 مقدمات کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مختلف شہروں میں 121 مقدمات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جسے 2 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔