18

سوڈان میں پھنسے 97 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپ کے دوران پھنس جانے والے 97 پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوڈان کی بندرگاہ سے 97 پاکستانی شہریوں کی تیسری کھیپ کو پی اے ایف کے طیارے سی 130 کے ذریعے واپس کراچی لایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کو براستہ جدہ کراچی پہنچایا گیا، سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومت سہولت فراہم کرتی رہے گی۔