104

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں

حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن یکم  مئی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ادھر سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پیر یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوتی ہے ، یوم مزدور یکم مئی  بروز پیر کوآنے کی وجہ سے وفاقی سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔