17

حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کرانا چاہتی ہے تو ہی بات کریں،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شاہ محمود قریشی اورفواد چودھری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری اسمبلی توڑکرالیکشن کرانا چاہتی ہے توہی بات کریں،اگردوبارہ وہی ستمبر اکتوبرکی بات کرتے ہیں تو بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائے گا، اگر آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلے مانے ہیں، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اورہمارا کوئی موازنہ نہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر سے متعلق بیان پرکہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ چیزیں پتہ ہیں مگر یہ نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔