70

ہم فقیر ہیں، جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں: آصف زرداری

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے پر انتخابات پر پی ٹی آئی سے مذاکرات پرسابق صدر آصف علی زرداری نے دلچسپ جواب دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ظہرانے میں آصف علی زرداری سے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کےمتعلق سوال کیاگیاجس کے جواب میں سابق صدر نے کہاکہ حکومت ساتھ چل رہی ہے بلاول سے پوچھیں۔

آصف زرداری سے ایک سوال کا گیا کہ”کیا وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہے“ ؟ جس کے جواب میں آصف زرداری نےکہا کہ ہم کوخبروں کا کیا پتہ، ہم تو فقیر لوگ ہیں،ہم کو جس طرف چلاتے ہیں چل پڑتے ہیں۔

صحافی نےسوال کیا کہ ”کیا مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان ہے؟ “ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موقع ملے گا تو پریس سے بات کروں گا ۔