29

وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سےارکان پارلیمنٹ کےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانہ میں 176سے زائد ن لیگ اور اتحادی ایم این ایزنے شرکت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کمزور ہیں یا پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کر کے اعتماد کے ووٹ کی تیاریوں کی ہدایت کردی تھی اور تمام حکومتی اتحادی ارکان کو شہرمیں ہی رہنے اور اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔