43

پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز  کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے  آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کررہےہیں،  جبکہ پلیئنگ الیون  امام الحق،فخرزمان،شان مسعود،محمد رضوان ، آغا سلمان،محمد نواز  ، شاداب خان ، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

 ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان  بابراعظم  کا کہنا تھا کہ   وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ  ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد شاہین اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کررہے ہیں۔