16

سپریم کورٹ نے حکومت کو موقع دیا کہ آئین پر عمل کریں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئین صرف سپریم کورٹ کے لیے نہیں بنا، تمام اداروں کے لیے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو موقع دیا کہ وہ آئین پر عمل کرے،کل پارلیمان میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے،سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ آئین کے مطابق ہوگا۔