27

چیف جسٹس کو ہٹانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اسد قیصر

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نےکہا ہےکہ حکومت نے واضح کر دیا کہ وہ کوئی مذاکرات نہیں کرنا چاہتی، چیف جسٹس کو ہٹانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے تیار ہے۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ انہیں پتہ چلا ہےکہ چیف جسٹس کے خلاف سازش کی تیاری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو ہٹانے کی بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس قسم کی کوششیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نےکہا کہ حکومت نےسپریم کورٹ کی توہین کی تو امید ہے پوری قوم حقیقی آزادی کے لیے نکلےگی۔