25

پی ٹی آئی سے مذاکرات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ، میاں افتخار، خالد مقبول صدیقی، آفتاب شیرپاؤ،  خالد مگسی، آغا حسن بلوچ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیرچیمہ، ساجد میر، حافظ عبدالکریم، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، رانا ثنااللہ، قمر زمان کائرہ، ایاز صادق اور  اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کی الیکشن فنڈز کے لیے ڈیڈلائن سے متعلق بریفنگ بھی دے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے عمل پربھی مشاورت کی جارہی ہے۔