30

مذاکرات کیلئے حکومت کا پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ رابطہ

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے وقت مانگنے کے بعد حکومت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے۔

 ذرائع کے حوالے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کیے گئے نمائندوں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق، اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق و دیگر نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سپیکر کا عہدہ سنبھالنے والے اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے۔

حکومتی نمائندوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کہا گیا ہے کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔

اُدھر اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے سے متعلق پیش رفت سے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا۔

اسد عمر نے اس سلسلے میں کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے، حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت اِس پیش رفت سے آگاہ کردیں۔