23

وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

وفاقی حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت توسیع کی سمری منظور کرتے ہوئےسی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کر دی۔

وزارت آئی پی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ایک سالہ کارکردگی سمری کے ساتھ بھجوائی تھی ، جس میں کمیٹی کو2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی ۔

خیال رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔