45

ملتان میں مفٹ آٹا پوائنٹ پرعوام نے تین ٹرک لوٹ لیے

شام لاٹ مفٹ آٹا پوائنٹ پر عوام نے تین ٹرک پر لوڈ آٹا لوٹ لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کاجن بےقابوہے،عوام دووقت کی روٹی کیلئےترس رہےہیں وہیں حکومت کی جانب سےشہریوں کومفت آٹےکی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے۔  بارش کے باعث آج مفٹ آٹا پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی معطل تھی جس کے بعد عوام نے پہلے روڈ کو بلاک کیا ۔ روڈ بلاک کرنے کے بعد عوام کے جمے غفیر نے تین ٹرک میں موجود آٹا اٹھا لیا۔  آٹا انتظامیہ شہریوں کے سامنے بےبس دیکھائی دینے لگی ہے۔ 

واضح رہے کہ پشاورکےنواحی علاقہ ہزارخوانی میں شہریوں نے مفت آٹا تقسیم کرنے والے دو ٹرک لوٹ لئے تھے۔  پشاورکےنواحی علاقہ ہزارخوانی میں ترسےشہریوں نے مفت آٹےکےٹرک پردھاوا بول دیا۔ شہریوں نے مفت آٹا تقسیم کرنے والے دو ٹرک لوٹ لئے تھے۔انتظامیہ ٹرکوں کو سکیورٹی دینے میں ناکام رہی،سینکڑوں شہری مفت آٹا لوٹ کر چلتے بنے۔

 دھمیال کیمپ کے علاقے میں بھی  لوگوں نے مفت آٹے کا ٹرک لوٹ لیا تھا ۔ جس کے بعد فلور مل مالکان نے مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر سیکورٹی بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ فلور مل مالکان کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر معاملے کا نوٹس لیں، اگر یہی صورت حال رہی تو آٹا نہیں دینگے۔