100

رونالڈو اورجارجینا کا اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور جارجینا اب پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کو پسند نہیں کرتے، جوڑے کی جانب سے کاروبار اور سفر کیلئے استعمال کیے جانے والے اس پرائیوٹ جیٹ کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا سائز چھوٹے طیارے سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے وہ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو یورو کوالیفائرز میں شرکت کیلیے اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز ان دنوں اپنی نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Ronaldo Spoils Himself With A €19 Million Gulfstream G200 Jet