پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا۔
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 8کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو ہوگا کیونکہ لاہور میں اتوار کو شدید بارش کا امکان ہے ۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے لئے خریدی گئی ٹکٹیں 18 مارچ کو بھی قابل استعمال ہونگی۔ پی ایس ایل فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کے فیصلہ پر تمام ٹیموں نے ساتھ دیا یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا مارکی ایونٹ ہے اسکو موسم کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دے سکتے۔