37

بابراعظم آج اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے باہر کیوں ہوئے؟

پاکستان سپر لیگ 8 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور ٹیم کی قیادت کریں گے۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل میچ میں بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم وہ ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے تھے۔

بابر کو بخار تھا جس کے باعث وہ فیلڈ پر نہیں آسکے تھے۔