78

پی ایس ایل8؛ زلمی کی یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی چاہتے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ایک دو میچز کھیلے جائیں گے، لیگ راؤنڈ کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے، انہوں نے اپنے 9 میچز کھیل کر محض 2 مقابلے جیتے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر انکی آخری پوزیشن ہے۔