49

پی ایس ایل 8، اسلام آباد کا ٹاس جیت کر پشاور کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کے 29 میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم  طبیعت ناساز  ہونے کے باعث میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے ،اسلام آباد کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  اعظم خان انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں ، واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔