64

غیرملکی ویمن کرکٹرز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا، ویڈیو وائرل

 راولپنڈی: خواتین کے نمائشی میچ میں شرکت کرنے والی غیر ملکی خواتین کرکٹرز نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نام بتادیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایک دوسرے مدمقابل تھیں، اس میچ کو دیکھنے کیلئے پی سی بی نے خواتین کے نمائشی میچ میں شریک ملکی و غیر ملکی ویمنز کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا تھا۔

میچ کے دوران کھلاڑیوں کے دلچسپ تبصروں کی ویڈیو بورڈ نے شیئر کی جس میں غیر ملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی بتایا اور کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں، البتہ بابر الیون کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

خواتین غیر ملکی کرکٹرز نے بابراعظم کی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انداز میں ٹیم کو لیڈ کرتے ہیں۔