54

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اب سونا بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کی وجہ ڈالر کی اونچی پرواز بتائی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 1819 ڈالر فی اونس تک گرگیا  ہے ، لیکن پاکستان میں اس کے برعکس سونا مہنگا ہو گیا ہے، ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے، 10گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 496 روپے کا ہوگیا  ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 20 روپے کمی سے 2120 روپے  کی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں روپے کی بے قدری کے بعد امریکی ڈالر مزید 2 روپے 88 پیسے مہنگا  ہوا ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے  کی سطح بھی عبور کرگیا ہے ۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر لگی ہوئی ہیں۔