48

میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں ، راشد خان

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں سے خطاب میں راشد خان نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے لاہور قلندرز کے شروع کے 3، 4 سال بہت مشکل تھے، میرے قلندرز میں انتخاب پر میرے بھائی نے کہا، اب یہ ٹیم تبدیل ہوگی۔

اسپنر نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز میں ہم ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں، اچھا ہویا برا دن سب فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی چیز ایک کامیاب ٹیم بناتی ہے، ہم ایک پرفیکٹ ٹیم نہیں ہیں، لیکن ہم ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

راشد خان نے یہ بھی کہا کہ ثمین رانا، عاقب جاوید، کپتان شاہین آفریدی ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔