154

پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز کیخلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

ایچ  بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچ میں   لاہور قلندرز کیخلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا 23 واں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی میں کھیلاجارہا ہے ،  پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے،کوشش کریں گے کہ پشاورزلمی کو 150 رنزتک محدود کریں ۔

پی ایس ایل کے  پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز  7 میچ کھیل کر 6  میں فاتح ہوئے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔