92

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عماد الیون کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول اسمیڈ، یاسر علی، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف آج کا میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ عمیر بن یوسف، مارٹن گپٹل، ڈیوین پریٹوریئس اور ایمل خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی بھی چانس ہے، فیلڈنگ کو بہتر کرنے کیلئے لڑکوں سے بات کی ہے جس سے رزلٹ بدل سکتا ہے۔

کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، 180 سے زائد رنز بنانے ہوں گے۔