49

کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا 19واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پلان کے مطابق کھیلیں گے۔