49

ماہ رمضان کیلیے 5ارب روپے کی سبسڈی کا ریلیف پیکج تیار

وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ رمضان کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا، جس میں 5 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق رمضان کے لیے 19 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی۔

رمضان کے لیے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی، پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔

مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔