71

میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، شاداب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روٹی گینگ بنایا تھا لیکن بیگم کے آنے کے بعد اسی کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں جس پر دوست طعنے مارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ تبدیلیاں تو میرے اندر نہیں آئیں لیکن اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔

حارث رؤف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نے میری شادی پر انویسمنٹ دگنا کرنا چاپتا ہے۔

شاداب نے مزید کہا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، بگ بیش لیگ کیلئے میری رات 2 بجے کی فلائٹ تھی کیونکہ میری انگلی میں چوٹ آئی تھی اور ایکسرے رپورٹ اسی شام آنی تھی اس لیے ایک روز بعد 6 سے 7 بجے گھر آیا تو 8 بجے میری منگنی ہوگئی اور اگلے روز نکاح ہوگیا۔

 رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔