62

بابر نے بطور میچ فنشر اب تک خود کو ثابت نہیں کیا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے بابراعظم بہت اچھے پلئیر ہیں تاہم وہ ابھی میچ فنشر کے طور پر نہیں اُبھر سکے ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ نمبر ون کھلاڑی ہیں اور کریز پر رہ کر دوسرے کو کھلا سکتا ہے کیونکہ وہ سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کے ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئر کے لیول پر آنے میں ایک رکاوٹ ہے اور وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے بابراعظم ایسا کرے۔

اس موقع پر امام الحق نے بھی کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ میچ فنش کروں، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ بولر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔