53

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین سرفہرست ہیں۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ کا دوسرا جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے نمبرپرہیں۔ 

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے نمبر پرپہنچ گئے۔

پیٹ کمنز بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

علاوَہ اَزِیں آل راؤنڈر میں بھارت کے رویندر جدیجہ پہلے، روی چندرن اشون دوسرے جب کہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر رہے۔