40

کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

کراچی کنگز کی ٹیم اپنے صف اول کے بولر محمد عامر کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ 

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وِنس، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ، عرفان خان نیازی، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عمر، عمران طاہر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 

دوسری جانب ہوم ٹیم ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتر رہی ہے جس کے دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، رائیلی روسوو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کالوس بریتھویٹ، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔