76

کوئٹہ گلڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 8 کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم قلندرز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا، وہ آج کے میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، وہ ایونٹ میں اب تک 2 میچ ہار چکی ہے جبکہ اسے ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

کوئٹہ کو اپنے غیر ملکی اوپنرز جیسن رائے اور مارٹن گپٹل سے کافی امیدیں ہیں۔