202

پی سی بی نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام سے مطمئن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام پر پاکستان رککٹ بورڈ(پی سی بی) کا مؤقف سامنے آ گیا اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی آئی سی سی بورڈ آف گورنرز کے سامنے سفارشات پیش کرے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے آئی سی سی کے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام کا انکشاف کیا ہے جس میں بھارت کی اجارہ داری واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور پاکستان کو اس کی نسبت انتہائی کم میچز ملے ہیں۔

تاہم مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کو کم میچز ملنے پر پی سی بی کچھ خاص پریشان نہیں اور وہ مزید سیریز کے انعقاد کیلئے پرامید ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کے نئے فیوچر ٹور پروگرام میں کسی بھی ملک کے ساتھ اضافی سیریز کھیلنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔