55

افغانستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

افغانستان نے متحدہ عرب امارات کیخلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی، فاتح ٹیم نے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیتی۔

ابوظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، محمد وسیم 75 اور وریتیا اروند 59 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہیں کرسکا۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور گلبدین نائب نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں افغان کرکٹ ٹیم نے 164 کا رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 60 اور کریم جنت 56 رنز بناکر ٹیم میں نمایاں رہے، دونوں بیٹرز نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں، امارات کی جانب سے ظہور خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے بیٹر کریم جنت بہترین کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔