58

پی ایس ایل 8 : اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ملتان  میں کھیلے جارہے  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کپتان شاداب خان  نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز  کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا تاہم شان مسعود  رومان رئیس کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کم سے کم اسکورپر آؤٹ کریں۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے 2 میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکا یہ دوسرا میچ ہے ، کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔