53

ڈالر مزید 7 روپے مہنگا

امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج بروز جمعہ 27 جنوری کو تاریخ کی مزید بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 7.17 روپے مہنگا ہوکر262.60 روپے پر بند ہوا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے بڑھ کر 268 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ دو کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 32 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تیزی سے دوڑتی اسٹاک مارکیٹ کی ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 396 پوائنٹس کی کمی سے 40450 پوائنٹس پربند ہوا۔

معاشی تجزیہ کار افروز مرچنٹ کے مطابق دو ہزار سے زائد اضافے کے بعد 400 پوائنٹس گرنا بڑی بات نہیں، روپے کی قدر میں استحکام آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔