29

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نئی ریفائنریز پالیسی تیار

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نئی ریفائنریز پالیسی تیار کرلی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت مشنیری درآمد پر وود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ساتھ پرانی ریفائنریز کی یومیہ صلاحیت میں بھی اضافہ کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

پاکستان میں ریفائنریز کی صلاحیت کو بہتر کرنے اور اپ گریڈ کرنے کیلئے حکومتی کوششوں میں تیزی آگئی ہے، اس سلسلے میں وزارت پیٹرولیم نے جلد نئی ریفائنریز پالیسی کے اعلان کا عندیہ دے دیا، جو جلد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس وقت موجود ریفائنریز زیادہ تر فرنس أئل تیار کر رہی ہیں۔ پارکو کے علاوہ باقی تمام ریفائنریز چالیس فیصد ریفائن شدہ پیٹرول اور ڈیزل باہر سے منگواتی ہیں جس سے پیٹرول بارہ ڈالر فی کارگو اضافی پڑ رہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اگر اپنی ریفائنریز کی صلاحیت میں اضافہ ہوا تو پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں پندرہ سے بیس روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

پالیسی کے مطابق نئی ریفائنریز کیلئے بیس سال تک مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

نئی پالیسی میں صرف وہی نئی ریفائنریز شامل ہونگی جن کی یومیہ ریفائن کرنے کی صلاحیت ایک لاکھ ٹن سے زیادہ ہوگی، پرانی ریفائنریز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔