66

میسی کی فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر نے انسٹاگرام پر ریکارڈ توڑ دیا

دوحا: لیونل میسی نے ارجنٹینا کو 1986 کے بعد پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ جتوانے کے بعد انہوں نے دنیا کو قدموں پر لاکھڑا کیا ہے۔

35 سالہ کھلاڑی نے گولڈن بال ایوارڈ جیتنے کے لیے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے اور تین اسسٹ کیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، قطر میں ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کی انسٹاگرام پوسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے، جس نے سال 2019 میں پوسٹ کی گئی انڈے کی تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میسی نے ہسپانوی میں فیفا ورلڈکپ تھامے تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ “میں نے اسے کئی بار خواب دیکھا، ان تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور ان تمام لوگوں کو بھی جو ہم پر یقین رکھتے ہیں، ارجنٹائن کے لوگ جب متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کے قابل ہوتے ہیں”۔

میسی کی انسٹاگرام پوسٹ نے صرف ایک دن میں 56.7 ملین سے زیادہ لائکس اور 1.6 ملین تبصرے اکٹھے کیے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔