اسلام آباد۔ حکومت کی جانب سے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ، یکم فروری سے پیٹرول 2روپے 98پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 25پیسے ، مٹی کا تیل 12روپے 74پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں11روپے 72پیسے کے اضافے کی سمری اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی گئی ۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ وزیراعظم سے مشاورت سے کریگی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائیگی ،وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ وزیراعظم سے مشاورت سے کریگی۔یکم فروری سے پیٹرول 2روپے 98پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے 25پیسے ، مٹی کا تیل 12روپے 74پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں11روپے 72پیسے کے اضافے متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضا فہ کیا جارہا ہے ۔
340