20

وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیےمتحرک ہوگئے

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

 سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے پی ایم ہاوس میں ایک اور اہم اجلاس طلب کیا، جس میں مسلم لیگ ن کے سئینیر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورت اور پنجاب و کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے دونوں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی کمیٹییاں تشکیل دے دیں۔ سیاسی کمیٹی کا کنونیئر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جبکہ قانونی کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کو دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں کمیٹیوں کو دیکھیں گے جبکہ اراکین میں ایاز صادق، خواجہ سعد ،عطا تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔

وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں سے آئندہ دو روز میں سیاسی اور قانونی سفارشات تیار کر کے پیش کرنےہدایت بھی کی۔ سیاسی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ قانونی کمیٹی اتحادی جماعتیں کے قانون دان بھی شامل ہوں گے۔