25

پنجاب کا وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ

پنجاب حکومت نے وفاق سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ 3 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر مانگ لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کو 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے۔

خط کے مطابق 3 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درکار ہے جبکہ باقی 7 لاکھ میٹرک مرحلہ وار فراہم کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پاسکو کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں کہ پنجاب میں گندم کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔