40

محمد رضوان نے بھارت کے سوریا کمار یادیو کو پھر پیچھے دھکیل دیا

کرائسسٹ چرچ: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان رواں سال بھی ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے رواں سال 18 اننگز میں 820 رنز بنائے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 23 اننگز میں 801 رنز اسکور کیے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلی جارہی سہ فریقی سیریز میں 196 رنز بنائے جبکہ کپتان بابراعظم نے 192 رنز اسکور کیے، سیریز میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے نے 233 رنز بنائے۔

قبل ازیں محمد رضوان نے آئی سی سی رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 853، بھارت کے سوریا کمار 838، کپتان بابراعظم 808 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ رضوان گزشتہ برس بھی ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔