49

پاکستان جونیئر لیگ کے ’بچے‘ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ کماؤ

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) مبینہ طور پر پاکستان جونیئر لیگ (PJL) کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کی مد میں قومی ٹیم سے زیادہ ادا کر رہا ہے۔

پاکستان جونیئر لیگ (PJL) کی ہر ٹیم 3 کیٹیگریز پر مشتمل ہے، ٹیم میں ایلیٹ کیٹیگری کے 4، پریمیئر کیٹیگری کے 5 اور ایکس فیکٹر کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔

ایلیٹ کیٹیگری کا ہر کھلاڑی ایونٹ میں حصہ لینے پر 16 ہزار ڈالر (35 لاکھ روپے) معاوضے کا حقدار ہوگا، پریمیئر کیٹیگری کے کھلاڑی کو 12 ہزار ڈالر (26 لاکھ روپے) ملیں گے جب کہ ایکس فیکٹر کھلاڑی 6 ہزار ڈالرز (13 لاکھ روپے) کمائے گا۔

اسی طرح جب میچ فیس کی بات آتی ہے تو ہر ایلیٹ ، پریمیئر اور ایکس فیکٹر کھلاڑی کو بالترتیب 7 لاکھ ، 5 لاکھ 20 ہزار روپے اور 2 لاکھ 602 ہزار روپے ملیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) قومی ٹیم کے کھلاڑی کو ایک ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 5 لاکھ 10 ہزار روپے جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 3 لاکھ 70 ہزار روپے میچ فیس ادا کرتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ (PJL) پر 80 کروڑ ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے لیگ کے لیے ہر فرنچائز کے 6 مینٹورز کو ایک کروڑ روپے فی کس سے زیادہ ادا کئےہیں۔