38

وفاق اور سندھ کا تھر کول مائنز کا اہم منصوبہ باہمی اشتراک سے بنانے کا فيصلہ

وفاق اور سندھ حکومت نے تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ باہمی اشتراک سے بنانے کا فيصلہ کرلیا۔

تھر کول مائنز کو ریلوے لائن سے منسلک کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے درآمدی کوئلے کی بجائے مقامی کوئلے کا استعمال ہوگا۔ بجلی گھروں میں ايندھن کے طور پر بھی تھر کا کوئلہ استعمال کیاجائے گا جس سے درآمدی ایندھن کی مد میں سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تھر کول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے سے مقامی کوئلہ جامشورو، پورٹ قاسم اور ملک کے دوسرے پاور پلانٹس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا گزشتہ حکومت نے جاری منصوبے روک کر ملک و قوم کا پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش کی، 2018 سے 2022 تک روکی گئی ترقی کو موجودہ حکومت بحال کر رہی ہے، اور اب قومی اہمیت کے منصوبے پاکستان اسپیڈ سے مکمل کرنے ہیں۔